ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہندوستان کے خلاف ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے:غازی اشرف

ہندوستان کے خلاف ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے:غازی اشرف

Wed, 14 Jun 2017 17:17:55  SO Admin   S.O. News Service

برمنگھم، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان سے مقابلے کو لے کر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان غازی اشرف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کو ذہنی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ہندوستان کے خلاف میچ کے لئے یہیں سب سے زیادہ ضروری چیز ہوگی،اگر ایسے ہوتا ہے، تو یقینی طور پر یہ سیمی فائنل میچ شاندار ہوگا،امید ہے کہ ٹیم ایک فاتح کے طور پر ابھرے۔بنگلہ دیش کے ایک اخبار کو دیئے ایک بیان میں اشرف نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا،اب ٹرافی زیادہ دور نہیں ہے،ٹورنامنٹ کے آغاز میں، میں نے کہا تھا کہ ہم سیمی فائنل کھیلیں گے،ہم نے پچھلے دو میچوں میں اپنا شاندار کارکردگی کی ہے،میرا خواب ہے کہ بنگلہ دیش فائنل میچ کھیلے۔بتا دیں کہ سال 2015میں ہوئے ورلڈ کپ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 109رنز سے شکست دی تھی۔اس کے علاوہ، 2016ٹی 20ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش صرف ایک رن سے ہار گیا تھا۔
 


Share: